مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پیرس میں جاری پیرا اولمپک میں والی بال کے کھیلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پر ایرانی والی بال ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ والی بال ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ طلائی تمغہ حاصل کرنے پر ٹیم کے اراکین اور ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ ایرانی والی بال ٹیم نے پیرس پیرا اولمپک کے دوران والی بال مقابلوں کے فائنل میں بوسنیا کی ٹیم کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ